چمن: پولیو ٹیم پر حملہ، خواتین اور لیویز اہلکار زخمی ہوگئے

بدھ 5 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چمن میں پولیو مہم کے دوران ایک انتہائی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں شر پسند عناصر نے حملہ کرکے 2لیویز اہلکاروں کو زخمی کردیا، اس کے علاوہ 2پولیو ورکر خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

گزشتہ رات کو ضلعی انتظامیہ نے شہر کے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے چمن پرلت کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کیے۔ چمن ڈی سی دفتر میں مذاکرات کے دوران لغڑیوں نے ڈی سی چمن راجہ اطہر عباس پر حملہ کیا اور ڈسی دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔

لیویز اہلکاروں نے بر وقت کارروائی کرکے انتشار پسند عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرلیا، جس کی بدولت لغڑیوں کے حملے میں ڈی سی چمن محفوظ رہے۔

انتظامیہ کے مطابق لغڑیوں نے ریڈ لائن کراس کی ہے، حملہ آوروں کے خلاف انسداد دہشتگردی کی ایف آئی آر درج کی جائیں گی۔

پچھلے ایک ماہ سے لغڑیوں نے پورے ضلعے کو یرغمال بنایا ہوا ہے بینک بند کیے گئے، پاسپورٹ آفس کو تالے لگائے گئے، پریس کلب کو بند کیا گیا، روڈز بلاک کیے گئے، پورے شہر کے ماحول کو درہم برہم کیا گیا۔

 شہر کے امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے لیویز فورس نے شر پسند عناصر کے خلاف کارروائی کی اور کوئٹہ چمن شاہراہ پرغیر قانونی روڈ بلاک کو ختم کرتے ہوئے ٹریفک کے لیے بحال کردیا جو چمن کی عوام کے لیے تکلیف کا باعث تھا۔

ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ پرامن پرلت پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن پرلت کے نام پر عام عوام کو تنگ کرنا یا ریاست سے بغاوت کا درس دینا ناقابل قبول ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp