اسٹار وارز سیریز کے لیے بنایا گیا ونٹیج کھلونے بوبا فیٹ نے سب سے مہنگے کھلونے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں
1970 کی دہائی میں کینر کی اسٹار وارز کے کریکٹرز کے لیے بنائے گئے ونٹیج کھلونوں میں سے ایک راکٹ فائر کرنے والا کردار بوبا فیٹ ایکشن فیگر تھا، جس کی لمبائی صرف 3.75 انچ تھی، گزشتہ دنوں اسے سنگاپور میں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔
ہیریٹیج آکشنز کے مطابق 31 مئی کو ہونے والی اسٹار وارز سگنیچر نیلامی میں بوبا فیٹ ایکشن فیگر ریکارڈ 5 لاکھ 25 ہزار ڈالرز میں نیلام ہوا، بوبا فیٹ ایکشن فگر نے یہ ریکارڈ ایک باربی سے لیا، جو 2010 میں 3 لاکھ 2 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔
ہیریٹیج آکشنز کے ایگزیکٹیو نائب صدر جومیڈلینا نے کہا ‘راکٹ فائر کرنے والا بوبا فیٹ ایکشن فگر بہت پہلے ایک ایسا فرضی آئیکن بن گیا تھا کہ دنیا بھر میں لوگ اس کے بارے میں جانتے ہیں، چاہے وہ کچھ بھی جمع نہ کریں۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایک اور بوبا فیٹ کھلونا جو 1979 میں بنایا گیا تھا، 31 مئی کی نیلامی میں 84 ہزار 375 ڈالرز میں فروخت ہوا، اعداد و شمار کے مطابق ایکشن فگر اتھارٹی نے اسے 95 گریڈ دیا ہے۔