’لوگ چاہتے ہیں بابر اعظم ڈانس کرے تو مائیکل جیکسن اورگانا گائے تو نور جہاں لگے‘

بدھ 5 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ٹیم کے سابق اوپنر سلمان بٹ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں پر تنیقد سے ناراض ہو گئے اور شکوہ کرتے نظر آئے کہ قومی ٹیم کے کے خلاف باتیں وہ سابق کرکٹرز کررہے ہیں جن کا کرکٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے یا جنہوں نے زندگی میں کبھی 15 پلس اسکور نہیں کیا۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سلمان بٹ نے کہا کہ مسلسل کھیلتے ہیں تو آپ سیکھتے ہیں اور یہ آپ کی مَسل میموری کا حصہ بن جاتا ہے، اسٹرائیک ریٹ بڑھانا ایک پراسیس کے ذریعے ہوتا ہے۔ اور اگر سابق کرکٹرز تنقید کررہے ہیں تو طریقہ بھی بتائیں کہ اسٹرائیک ریٹ کیسے بہتر ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹرائیک ریٹ بہتر کرنا ایک دن کا کام نہیں، وسیم اکرم کبھی شعیب اختر نہیں بن سکتے، ثقلین مشتاق کبھی عبدالقادر نہیں بن سکتے کیونکہ ان کی اپنی اپنی صلاحیت ہے۔

سابق اوپنر نے کہا کہ بابر اعظم بالکل درست کہہ رہا ہے کہ وہ نہ صائم بن سکتا ہے نہ صائم بابراعظم بن سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ 10 میں 9 اننگز میں اسکور کرے گا جو ویرات کوہلی بھارت کے لیے کرتا ہے لیکن وہ یوراج یا سوریا کمار یادیو نہیں بن سکتا۔

سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگ چاہتے ہیں کہ بابر ڈانس کرے تو مائیکل جیکسن اور گانا گائے تو نور جہاں لگے تو ایسا ہونہیں سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟