مودی رام مندر کی تعمیر کے باوجود ایودھیا سے الیکشن کیوں ہارے؟

بدھ 5 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے ایوان زیریں لوک سبھا کے انتخابی نتائج کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی مسلسل تیسری بار پارلیمانی انتخابات جیتنے والے پہلے سیاسی رہنما بن گئے ہیں لیکن بی جے پی بھاری اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

بی جے پی کی قیادت میں سیاسی جماعتوں کے اتحاد ’نیشنل ڈیموکریٹک الائنس‘ (این ڈی اے) کو 543 میں سے 292 نسشتیں جبکہ  کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن ’انڈیا‘ اتحاد کو 234 نشستیں ملی ہیں۔ بی جے پی 240 سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

کہا جارہا ہے کہ مودی نے انتخابات میں جیت تو حاصل کرلی ہے لیکن ان کا انتہا پسند بیانیہ شکست کھا گیا ہے۔ کیونکہ ایودھیا میں بابری مسجد کو شہید کرکے رام مندر کا افتتاح کرنے کے باوجود مودی کے امیدوار کو انتخابات میں شرمناک شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے۔ مسلمانوں کے خلاف بیان بازی بھی انہیں یہاں سے کامیابی نہیں دلوا سکی۔

صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں، ایک صارف کا کہنا ہے کہ عام انتخابات نے مودی کے بہت سے دعوے اور خواب چکنا چور کردیے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ بی جے پی رام مندر کی تعمیر کے باوجود بھی یہاں سے الیکشن کیوں ہاری، اس کی وجہ ویڈیو میں موجود خاتون بتا رہی ہیں۔ ویڈیو میں موجود خاتون کا کہنا تھا کہ غریبوں کی جھونپڑی توڑ کر، غریبوں کو بے گھر کر کے لاکھ مندر بنا دیں بھگوان خوش نہیں ہوتے۔

محمد شفیق لکھتے ہیں کہ بھارتی عوام نے مودی کی نفرت اور انتہاپسندی کی سوچ کو مسترد کردیا ہے۔ بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے والی بی جے پی کو ایودھیا یعنی فیض آباد میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ صارف کا مزید کہنا تھا کہ مودی کے  بیانیے کو شدید دھچکا لگا ہے شاید وہ پھر وزیراعظم بن جائیں لیکن دو تہائی اکثریت کے نعرے لگانے والے مودی سادہ اکثریت بھی حاصل نہیں کر سکی۔

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے انڈیا میں الیکشن پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ نفرت، مسلم اور اقلیت دشمن سیاست کرکے نریندر مودی سادہ اکثریت بھی نہ لے سکے۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ مودی کا رام مندر کارڈ بھی کام نہ آیا، بظاہر عوام نے انتہا پسندی کو مسترد کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مودی حکومت سازی کے لیے سادہ اکثریت بھی حاصل نہیں کرسکے، وہ اکیلے حکومت نہیں بنا سکیں گے۔ صارف نے کہاکہ یہ خطے کی سیاست میں تبدیلی کا پیش خیمہ ہوگا یا نہیں، یہ وقت ہی بتائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟