ابلنے کے بعد انڈے کی زردی سبز کیوں ہوتی ہے؟

بدھ 5 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برسوں سے یہ بحث تو سننے کو ملتی رہی ہے کہ پہلے مرغی آئی تھی یا انڈہ۔ ا سی طر ح اب یہ بحث بھی اکثر دیکھنے کو ملتی ہے کہ انڈے کو ابالنے سے اس کی زردری سبز کیوں ہو جاتی ہے۔ اب اس معمے کو بھی ماہرین نے حل کر دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق انڈے کی زردی کے سبز ہونے کے پیچھے درجہ حرارت کا ہاتھ ہے کوئی چیز نہیں اور ایسا درجہ حرارت کے باعث ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انڈے کو بہت زیادہ درجہ حرارت میں ابالا جاتا ہے یا پھر کافی دیر تک جس کے نتیجے میں انڈے کی سفیدی میں موجود سلفر زردی میں موجود آئرن سے مل جاتا ہے جس سے ferrous sulfide بنتا ہے اور زردی اوپر سے سبز ہو جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق درحقیقت اگر آپ آملیٹ کو بھی بہت زیادہ درجہ حرارت پر بنائیں تو اس پر بھی سبز رنگ جھلکنے لگتا ہے، ویسے ابلے ہوئے انڈے کی سبز زردی کھانے سے صحت کو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔ کچے انڈے کے مقابلے میں زیادہ پکایا گیا انڈہ صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp