آزاد کشمیر ہائیکورٹ، وزیراعظم کے خلاف نااہلی کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری

بدھ 5 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف نااہلی کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

ہائیکورٹ آزاد کشمیر کے دورکنی بینچ نے سینیئر قانون دان مجاہد حسین نقوی کی درخواست پر سماعت کی۔

یاد رہے کہ ہائیکورٹ میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی نا اہلی کے حوالے سے رٹ سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل مجاہد حسین نقوی نے دائر کررکھی ہے۔

درخواست گزار نے کہا ہے کہ چوہدری انوارالحق نے بطور اسپیکر استعفیٰ دیتے ہوئے غیر آئینی طریقہ اپنایا اور چوہدری انوارالحق کا وزیراعظم کے انتخاب کے لیے بلایا گیا اسمبلی اجلاس بھی غیر آئینی تھا۔

درخواست گزار نے کہا ہے کہ غیرآئینی اقدام پر وزیراعظم چوہدری انوارالحق کو عہدے سے نا اہل کیا جائے۔

یہ بھی واضح رہے کہ اس سے قبل توہین عدالت پر سابق وزیراعظم تنویر الیاس کو بھی نااہل قرار دیا جاچکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مجھ سے جلنے والوں کی اپنی کوئی پہچان نہیں، دیدار کے الزامات پر ریشم کا سخت ردعمل

ماہرین کا گوگل پر زور: بچوں کے لیے یوٹیوب پر اے آئی ویڈیوز بند کریں

پاکستان کی لبنان میں اقوامِ متحدہ کے امن دستوں پر حملوں کی مذمت، جنگی جرم قرار

ٹرمپ کا ایران جنگ جاری رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

بنگلہ دیش: بی این پی رہنما الیاس علی کے لاپتا ہونے کے معاملے میں نئے انکشافات، سابق حکومت پر سنگین الزامات

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟