ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان بمقابلہ امریکا، آج ڈیلاس میں میلہ سجے گا

جمعرات 6 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ میں آج پاکستان اپنا پہلا میچ میزبان امریکا کے خلاف ڈیلاس میں کھیلے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، امریکی ٹیم کے مقابلے میں پاکستانی ٹیم ہیوی ویٹ کا درجہ رکھتی ہے، تاہم امریکا نے اپنے پہلے میچ میں کینیڈا کو شکست دے کر ثابت کیا ہے کہ وہ کسی بھی ٹیم کا سامنا کرنے کی قابلیت رکھتی ہے۔

دوسری جانب، امریکا آمد کے بعد گرین شرٹس کو مسلسل مشکلات کا سامنا ہے، پہلے بارش کے باعث مناسب پریکٹس کا موقع نہ ملا اور پھر آل راؤنڈر عماد وسیم انجری کے باعث پہلے میچ سے باہر ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے حالیہ دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں متاثرکن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی لیکن اس کے باوجود تجزیہ کاروں نے اسے امریکا کے خلاف میچ میں فیورٹ قرار دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی امریکا میں موجودگی پر امریکا میں مقیم پاکستانی بھی کافی پرجوش ہیں اور میچ دیکھنے کے لیے مختلف شہروں سے ڈیلاس کا رخ کررہے ہیں۔

متوقع اسکواڈز

پاکستان الیون

بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، عثمان خان، فخر زمان، اعظم خان، افتخار احمد، شاداب خان، شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد عامر، ابرار احمد۔

یو ایس اے الیون

مونانک پٹیل (کپتان)، اسٹیون ٹیلر، اینڈریز گوس، ایرون جونز، نتیش کمار، کورے اینڈرسن، ہرمیت سنگھ، شیڈلے وین شالکوائک، جسدیپ سنگھ، علی خان، سوربھ نٹریوالکر

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں مضبوط مذہبی ہم آہنگی قائم ہے، مولانا طاہر اشرفی

ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے حیران کن شکست

نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

مغربی کنارے میں نمازی فلسطینی پر اسرائیلی فوجی نے گاڑی چڑھا دی ، ویڈیو سامنے آ گئی

سلمان خان 60 سال کے ہو گئے، سادہ مگر پر وقار تقریب میں کیک کاٹا

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی