کراچی میں گائے کی چہل قدمی اور پان کھانے کی ویڈیو وائرل

جمعرات 6 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی جہاں سوشل میڈیا پر دلچسپ خبریں وائرل ہو جاتی ہیں وہیں جانوروں کو دی جانے والی مختلف خوارکیں بھی سب کی توجہ سمیٹ لیتی ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک گائے کو کراچی کی سڑکوں پر چہل قدمی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گائے ایک دکان کے سامنے آ کر رکتی ہے جہاں دکان میں موجود شخص اسے پان کھلاتا ہے جسے وہ مزے سے چباتی نظر آتی ہے۔

ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں کسی نے کہا کہ گائے بہت خوبصورت ہے تو کسی نے کہا کہ جانور کتنا مانوس سے اسے معلوم ہے کہ اس نے کہاں جانا ہے۔

محمد بلال لکھتے ہیں کہ انسان سے زیادہ جانور وفادار ہے جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اس شخص نے جانور کو بہت پیار دیا ہو گا اس لیے جانور بھی اپنا راستہ نہیں بھولا۔

واضح رہے کہ عید قرباں قریب آتے ہی قربانی کے لیے جانور خریدنے جائیں تو مالک کی جانب سے بھی اکثریہی سننے کو ملتا ہے کہ انہوں نے اپنے مویشیوں کو دودھ، مکھن، بادام وغیرہ کھلا کر پالا ہے اس لیے وہ مہنگے داموں ہی فروخت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp