سوشل میڈیا ایک طاقتور ٹول کے طور پر جانا جاتا ہے جس پر سوشل میڈیا انفلونسرز اچھی خاصی تعداد میں پائے جاتے ہیں جن کو فالو اور پسند کرنے والے صارفین کی ایک بڑی تعداد ہے جو ان کی ہر بات کو سنجیدگی سے لیتی ہے اور ان کی رائے کا احترام کرتی ہے۔ پھر چاہے وہ سیاسی حوالے سے ہو یا سماجی مقاصد کے لیے۔
انتخابی جیت میں بھی سوشل میڈیا انفلونسرز کافی اثرورسوخ رکھتے ہیں جس کی حالیہ مثال بھارت میں ہونے والے عام انتخابات میں دیکھی گئی۔ جرمنی میں مقیم بھارتی یو ٹیوبر دھرو راٹھی جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے انڈیا کے انتخابات کو متاثر کیا ہے۔
دھرُو راٹھی ایک یو ٹیوبر ہیں جن کے دو کروڑ 16 لاکھ سبسکرائبر ہیں جو مودی مخالف کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ انھوں نے انتخابات کے نتائج سے ایک دن قبل اپنی ویڈیو میں کہا کہ اگر آپ تبدیلی چاہتے ہیں تو آپ کو بے خوف شروعات کرنی ہوگی اس بات سے بے پروا کہ آپ کے ساتھ کون ہے اور نتیجہ کیا ہوگا۔
اس ویڈیو کو اتنی مقبولیت ملی کہ انڈیا کے لوگ اسے بار بار شیئر کرتے رہے جس کے بعد دھرو راٹھی ٹاپ ٹرینڈز میں آگئے۔
My final message before 2024 election results: https://t.co/1EEBc22Ohs pic.twitter.com/2XHKarjWVk
— Dhruv Rathee (@dhruv_rathee) June 3, 2024
انتخاب کے نتائج آنے کے بعد انھوں نےسماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر لکھا کہ ’عام آدمی کی طاقت کو کبھی انڈر اسٹیمیٹ نہ کریں ‘۔
Never underestimate the power of a common man ✊
— Dhruv Rathee (@dhruv_rathee) June 4, 2024
ایک صارف نے دھرو راٹھی کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ کروڑوں ہندوستانیوں کی آواز بننے کے لیے آپ کا شکریہ۔
Thank You once again #DhruvRathee for being the voice of Millions of INDIANS.🇮🇳🇮🇳
“The People’s YouTuber”
Literally got Goosebumps 🔥🔥 pic.twitter.com/8tavGTELRd
— Jitesh (@Chaotic_mind99) June 6, 2024
اشیش نامی بھارتی صارف نے لکھا کہ ایک یوٹیوبر کی طاقت کو کبھی بھی کم مت سمجھیں خاص طور پر جب وہ دھرو راٹھی ہو۔
Never underestimate the power of a youtuber, especially if his name is Dhruv Rathee….#DhruvRathee pic.twitter.com/HtJDcynnwk
— Ashish (@error040290) June 5, 2024
سمرن لکھتی ہیں کہ دھرو راٹھی اب آپ تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں اور حالیہ انتخابات میں آپ کے تعاون کو انڈیا ہمیشہ یاد رکھے گا، آپ نے جمہوریت کو بچایا ہے۔
Dhruv Rathee … you are now part if history..India will remember you for your contribution in this election…we have saved Indian democracy @dhruv_rathee#DhruvRathee pic.twitter.com/aFxpzbyLE6
— Simran 🇮🇳 (@Simra230) June 5, 2024
صحافی عاصمہ شیرازی نے بھی ایکس پر دھرو راٹھی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب کوئی رجیم کے خلاف بات نہیں کر رہا تھا، یہ دھرو راٹھی واحد اپوزیشن تھا۔
He was the only opposition when no one was speaking against the regime @dhruv_rathee https://t.co/4GMMTmNWqF
— Asma Shirazi (@asmashirazi) June 4, 2024
واضح رہے کہ دھرو راٹھی نے سنہ 2014 میں اپنا ایک یوٹیوب چینل شروع کیا تھا۔ 29 سالہ یوٹیوبر راٹھی کو گذشتہ سال معروف ٹائم میگزین کی ’نیکسٹ جنریشن لیڈرز 2023‘ کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا۔ انھیں ’حقائق کی جانچ‘ کے کام اور اپنے چینل کے ذریعے مختلف موضوعات پر ’تعلیمی مواد‘ پیش کرنے کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔