پنجاب حکومت کا مستحق خاندانوں کو بیک وقت 20کلو آٹا فراہم کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 25 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کی نگران حکومت کی جانب سے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کیلئے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

پنجاب کابینہ نے ایک آٹا تھیلا لینے والے تمام خاندانوں کیلئے بیک وقت 20کلو آٹا دینے کی منظوری دے دی۔ اس فیصلے کا اطلاق 29 مارچ سے ہو گا۔

نگران وزیراعلٰی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کے گیارہویں اجلاس میں پنجاب کابینہ کے گذشتہ 10 اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔

صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔

پنجاب بھر میں مفت آٹے کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کابینہ اجلاس میں پنجاب کے غریب شہریوں کے لیے بیک وقت 20کلو آٹا دینے کی منظوری دی گئی تاکہ شہریوں کو بار بار ریلیف سینٹرکے چکر لگانے کی زحمت نہ ہو۔

اس موقع پر نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے صوبائی وزراء اورسیکرٹریز کو تسلسل کے ساتھ مفت آٹا ریلیف سنٹرز کے دورے جاری رکھنے اور اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھیجنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں مفت آٹا ریلیف پیکیج کے تحت شہریوں کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز کا بھی جائزہ لینے کے بعد صوبائی وزراء اوراعلٰی حکام پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو رجسٹریشن کے حوالے سے اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گی۔

اجلاس میں پنجاب کابینہ نے آٹے کی فراہمی کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک تقریباً 70 لاکھ سے زائد آٹے کے تھیلے مستحق افراد میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

وزیر اعلٰی محسن نقوی نے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لئے بازاروں اورمارکیٹوں کو بھی چیک کیا جائے اور پوری انتظامیہ اس ضمن میں متحرک رہے۔

کابینہ اجلاس میں محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اورمحکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی عبوری بھرتیوں کی منظوری بھی دی گئی اسی طرح پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

اس موقع پر سوشل ویلفیئر اور بیت المال کے کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع اور سپیشل بچوں کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ آ ٹزم سینٹر کے قیام کیلئے اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جوہر ٹاؤن میں 26 کنال 10 مرلے سے زائد اراضی محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کو منتقل کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں چائلڈ پروٹیکشن بیوروکی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ صوبائی کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی نگرانی میں قائم سینٹرز میں 1050 بچےداخل ہیں جبکہ عملہ کی تعداد 750 ہے۔ جس پر وزیر اعلی محسن نقوی نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سینٹرز میں موجود بچوں کی بہترین انداز میں دیکھ بھال کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تنظیم نو کی جائے گی۔ اس موقع پر سوشل ویلفیئر اور بیت المال ڈیپارٹمنٹ اورلاہورانسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی منظوری بھی دی گئی۔

کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم کمیٹی کے سربراہ جبکہ صوبائی  وزیر صنعت ایس ایم تنویر شریک چیئرمین ہوں گے۔

اجلاس میں لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالہ کی ڈرگ کورٹ میں چیئرپرسن کی آسامیوں پر تعیناتی کی منظوری دی گئی جبکہ گورنمنٹ آف پنجاب کے اکاؤنٹس کی آڈٹ رپورٹس برائے سال 2020-21 اور 2021-22 کی منظوری بھی دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب ادروان

9 اپریل کا جلسہ: پی ٹی آئی کا موٹروے کی بجائے جی ٹی روڈ سے جانے کا فیصلہ

ویڈیو

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟