ٹک ٹاک اکاؤنٹس پر سائبر حملوں کا انکشاف

جمعرات 6 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مختصر دورانیے کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک سے متعلق حیران کُن خبر سامنے آ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک کے مالکان نے دنیا بھر کے نامور برانڈز اور مقبول شخصیات کے ٹک ٹاک اکاؤنٹس پر سائبر حملوں کا انکشاف کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ جلد حملوں کی زد میں آنے والے اکاؤنٹس بحال کردیے جائیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جن اکاؤنٹس پر سائبر حملے ہوئے ہیں ان میں معروف امریکی نیوز چینل سی این این بھی شامل ہے۔

ٹک ٹاک کے ترجمان کے مطابق ہم اکاؤنٹ کی بحالی کے لیے سی این این کے ساتھ تعاون کررہے ہیں اور مسلسل رابطے میں ہیں تاہم سی این این نے اس پر کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی وی اسٹار پیرس ہلٹن کے اکاؤنٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا، ہلٹن کے ٹک ٹاک پر 10 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں اور وہ کافی متحرک بھی رہتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp