پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

جمعرات 6 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور چین کے درمیان زراعت، لیبر انٹینسیو مینوفیکچرنگ انڈسٹری، ڈیجیٹل معیشت، گرین معیشت اور لاجسٹک ماحولیاتی نظام کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بورڈ آف انوسٹمنٹ اور متعدد چینی اداروں کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب کی سربراہی کی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی، سیکریٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی، چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی، سیکریٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ رحیم حیات قریشی اور ایڈیشنل سیکریٹری بی او آئی ڈاکٹر ارفع اقبال بھی اس موقعے پر موجود تھے۔

نائب وزیراعظم نے چین کی عالمی اقتصادی پالیسیوں کی اہمیت، چینی کاروباری اداروں کی بین الاقوامی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کی صلاحیت پر زور دیا۔

اسحاق ڈار نے پاکستان کی مقامی مارکیٹ کی مماثلت کی صلاحیت پر بھی زور دیا۔

نائب وزیراعظم نے نے چین سے صنعتوں کی منتقلی میں دلچسپی رکھنے والے چینی کاروباری اداروں کے لیے پاکستان میں معاون ماحول پر روشنی ڈالی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp