رنویر سنگھ مجھے فالو کرتے ہیں، اداکار نعمان اعجاز

جمعہ 7 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سینیئر اداکار نعمان اعجان نے اپنے سوشل میڈیا پر منفرد لباس میں ایک تصویر شیئر کی ہے اور کیپشن میں ایک شعر بھی لکھا۔

مدتیں گزر گئیں حساب نہیں کیا

نہ جانے کس کے دل میں کتنے رہ گئے ہم

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Naumaan Ijaz (@m_naumaanijazofficial)

نعمان اعجاز کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں کسی نے ان کا موازنہ رنویر سنگھ سے کیا تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ آپ اس لباس میں بہت مضحکہ خیز لگ رہے ہیں۔

ایک صارف نے پاکستان اور ترکیہ کے نجی پروڈکشن ہاؤسز کے اشتراک سے بنائے جانے والے تاریخی ڈرامے صلاح الدین ایوبی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ صلاح الدین ایوبی کا حصہ ہیں؟ جس پر اداکار کا کہنا تھا کہ ترکیہ والے پاکستانی فنکاروں پر سرمایہ کاری نہیں کرنا چاہتے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ سر مجھے ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ آپ بہت بور ہو رہے تھے اور اپ کو ایسا لباس پہن کر تصویر بنانے کا آئیڈیا آیا۔

ایک بھارتی صارف نے اداکار سے سوال کیا کہ آپ کب سے بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کو فالو کرنے لگے جس پر نعمان اعجاز نے جواب دیا کہ میں رنویر سنگھ کو نہیں بلکہ وہ مجھے فالو کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اداکاری کے علاوہ اپنے منفرد اور دلچسپ فیشن کی وجہ سے مشہور ہیں جس پر صارفین اکثر ان کا مذاق اڑاتے نظر آتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp