فی بوری سیمنٹ کی قیمت میں ہفتہ وار اضافہ

ہفتہ 25 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں سیمنٹ کی فی بوری ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق 22 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1104 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.22 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1101 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں 22 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1166 روپے ریکارڈ کی گئی جو پچھلے ہفتہ کے مقابلہ میں 0.1 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ ہفتے ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1164 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق 22 مارچ کوختم ہونے والے ہفتے میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1102 روپے۔ راولپنڈی 1093 روپے۔ گوجرانوالہ 1100۔ سیالکوٹ 1130روپے۔ لاہور1147۔ فیصل آباد 1100 روپے اور سرگودھا 1097 روپے تھی۔

ملتان 1124 روپے۔ بہاولپور1140 روپے۔ پشاور1060 روپے اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1050 روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1128 روپے۔ حیدرآباد 1150 روپے۔ سکھر 1192 روپے۔ لاڑکانہ 1150 روپے۔ کوئٹہ 1180 روپے اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1193 روپے ریکارڈ کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp