وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف کام کرنے والے ایجنٹ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان آئین، قانون اور سچائی سے حقیقی آزادی چاہتا ہے ۔ برصغیر کے مسلمانوں کی سچائی کی علامت پر پاکستان کا جھوٹاترین شخص ،غدار وطن عمران خان مینار پاکستان جیسی پاک جگہ کو اپنے جھوٹ کے لئے استعمال کررہا ہے ۔
وزیر داخلہ نے چیئرمین تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے امریکہ سے نہیں ڈرتا سے میری جان کو خطرہ ہے اور امریکہ نے سازش نہیں کی تک کے جھوٹ سے نیا جھوٹ نکلے گا ۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران نیازی کی امریکہ سے اوپر سے لڑائی ہے لیکن اندر سے بھائی بھائی ہیں ۔ عمران خان پہلے امریکی لابی فرموں سے تو حقیقی آزادی حاصل کرلو ۔
انھوں نے کہا کہ پ۔ فارن فنڈنگ سے پاکستان میں فتنہ پھیلانے والے کو کھلی چھوٹ نہ ملتی توعوام کی حالت بہتر ہوتی۔ پاکستان کے خلاف کام کرنے والے ایجنٹ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک بار پھر ملک میں لوٹ مارکی حقیقی آزادی چاہتا ہے ۔ اس کی حقیقی آزادی کے مناظر ڈی چوک پر پوری قوم پہلے ہی دیکھ چکی ہے۔ یہ ہر ادارے اور اس کے سربراہ کو اپنا غلام بنانے کی حقیقی آزادی چاہتا ہے ۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان توشہ خانہ، فارن فنڈنگ، ٹیریان نیازی کیسز سے حقیقی آزادی چاہتا ہے ۔