جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں کن 3 ججز کی سپریم کورٹ میں تقرری کی منظوری دی گئی؟

جمعہ 7 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں میں 3 ججز کی تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں منعقد ہوا۔

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرری کے لیے لاہور اور سندھ ہائیکورٹ کے ججز کے ناموں پر غور کیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس کے اختتام پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی اور لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال کی سپریم کورٹ میں تقرری کی سفارش کی گئی۔

جوڈیشل کمیشن اب اپنی سفارشات  منظوری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp