جرمنی میں ملازمت کا خواب دیکھنے والوں کی راہ آسان ہوگئی

جمعہ 7 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جرمنی نے ہنر مند کاریگروں اور ملازمین کی کمی کو پورا کرنے کے لیے یکم جون سے ’اپرچونیٹی کارڈ‘ یعنی موقع کارڈ کا اجرا شروع کر دیا۔

اس نئی کارڈ اسکیم کے تحت اہل افراد ایک سال کے عرصے تک جرمنی میں رہتے ہوئے ملازمت ڈھونڈ سکیں گے۔ جرمنی کو کافی عرصے سے ملازمین کی کمی کا سامنا کررہا تھا جس کے باعث مختلف شعبوں میں پیداوار بھی متاثر ہوئی۔ اپرچیونٹی کارڈ حاصل کرنے کے بعد ملازمت کے متلاشی افراد اپنے قیام کے دوران پارٹ ٹائم کام بھی کرسکیں گے جس کے لیے ہفتے میں 20 گھنٹے مختص کیے گئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے جاری چانس کارڈ (موقع کارڈ) اصل میں ایک رہائشی اجازت نامہ ہے جس کے تحت غیر یورپی افراد کو ملازمت کی تلاش کے لیے جرمنی آنے اور یہاں رہنے کی اجازت ہوگی۔جرمن حکومت کا موقع کارڈ امریکا میں رائج گرین کارڈ کی طرح پوائنٹس پر مبنی ایک نظام کا حصہ ہے۔

پوائنٹس سسٹم کےذریعے اس بات کا تعین کیا جاتا ہے کہ خواہمشند فرد اپنی اہلیت، تعلیم اور حالات کی بنا پر موقع کارڈ کے لیے اہل ہے یا نہیں۔موقع کارڈ حاصل کرنے کے لیے ایک فرد کو کم از کم 6 پوائنٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔یہ کارڈ حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ خواہشمند فرد نے اپنی تعلیمی ڈگری مکمل کی ہو یا کسی ایسے ہنر میں کم از کم دو سال تربیت حاصل کی ہو جو اس ملک کی جانب سے تسلیم شدہ ہو۔اس کے لیے اس کارڈ کے لیے جرمن زبان پر عبور ہو یا پھر انگریزی زبان پر کامن یورپی فریم ورک آف ریفرنس فار لینگوئجز (CEFR) کے تحت بی ٹو لیول کا عبور حاصل ہو۔

اس کے علاوہ درخواست گزار کو یہ بھی ثابت کرنا ہوگا کہ ان کے پاس اتنے مالی وسائل ہیں کہ جب تک اُسے جرمنی میں ملازمت نہیں مل جاتی تب تک وہ اپنا خرچ اٹھا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp