پاکستان اور روس کے درمیان ریلویز میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جمعہ 7 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور روس نے ریلویز کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں، یادداشت کے مطابق دونوں ممالک ریلویز کی اَپ گریڈیشن کے منصوبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔

جمعہ کو روس کے درالحکومت ماسکو میں پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور روس نے 7 جون کو ریلویز کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

مفاہمتی یادداشت پر دستخط 27 ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم(سپائیف) کے موقع پر ہوئے، مذکورہ مفاہمت نامے کے تحت دونوں ممالک ریلویز کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں میں تعاون کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک اس مفاہمتی یادداشت کے ذریعے ریلویز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے مواقع کی تلاش اور اس میں تعاون کریں گے۔ ایم او یو کے تحت اس شعبے میں کام کرنے والی متعلقہ کمپنیوں کے درمیان مستقبل میں تعاون بھی ہوگا۔

ترجمان پاکستانی سفارتخانہ نے مزید کہا کہ اس کا مقصد بین الاقوامی کارگو ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا اور سہولت فراہم کرنا ہے۔ پاکستان کی طرف سے مفاہمت پر دستخط پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے کیےجب کہ روس فیڈریشن کی طرف سے روس کے وزیر ٹرانسپورٹ ڈی ایس زیویریف نے اپنے ملک کی نمائندگی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آئی ایم ایف رپورٹ: سرکاری ملکیتی ادارے کرپشن کی وجہ قرار، عدالتی اصلاحات پر زور

ایوان بلوچستان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے مخالف کون؟

کیا ایم کیو ایم مشرف دور حکومت سے زیادہ طاقت ور ہو گئی ہے؟

پنجاب میں 13 ضمنی انتخابات، سیکیورٹی اہلکاروں اور افواج کے لیے ضابطہ اخلاق جاری

ویڈیو

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت