حکومت پنجاب کا روڈا پراجیکٹس کی تکمیل کے لیے چین اورعالمی اداروں سے اشتراک کا فیصلہ

جمعہ 7 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پنجاب نے روڈا پراجیکٹس کی تکمیل کے لیے چین اور دیگرعالمی اداروں سے اشتراک کار کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے روڈا ایریا میں ماسٹر پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے اور یہاں عالمی سطح کا ایئر پورٹ بنانے کی تجویز سے بھی اتفاق کیا ہے۔

جمعہ کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اورپاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر محمد نواز شریف کی زیر صدارت ایک اور خصوصی اجلاس کا بھی انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عمران امین نے تفصیلی بریفننگ دی، جس کے بعد روڈا کے پراجیکٹس کی تکمیل کے لیے چین اور دیگرانٹرنیشنل اداروں سے اشتراک کارکا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پروزیراعلیٰ مریم نوازکی روڈا ایریا میں ماسٹرپلان پرعملدرآمد یقینی بنا نے کی ہدایت کی اور روڈا پراجیکٹ جڑواں شہروں میں عالمی سطح کا ایئر پورٹ بنانے کی تجویز پربھی اتفاق کیا۔

اجلاس میں روڈا میں فاریسٹ ایریا 20 فیصد سے بڑھا کر35 فیصد کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ  روڈا میں دریا راوی کی صفائی اور دریا کا پاٹ ہزارمیٹر سے زیادہ چوڑا رکھا جائے گا۔

وزیر اعلی نے روڈا فاریسٹ ایریا میں تعمیرات پر پابندی کے قوانین پرعملدرآمد کی ہدایت اوراراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم بھی دیا۔

اجلاس میں روڈا کی اراضی پر تجاوزات روکنے کے لیے سپیشل پولیس فورس قائم کرنے کا بھی جائزہ لیا گیا، اس دوران چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 3 جھیلوں میں 117-ارب گیلن پانی ذخیرہ کیا جائے گا۔

انہوں اجلاس کو بتایا کہ روڈا نیو سٹی میں بننے والی جھیلوں کی وجہ لاہور کا گراؤنڈ واٹر500 کیوبک فٹ فی سیکنڈ چارج ہوگا اور بیراج کے ذریعے  5لاکھ 86ہزار کیوسک فٹ پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا۔

انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ راوی میں آنے والے سیوریج واٹر ڈرین سے پانی کی صفائی  کے لئے 8-ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جائیں گے، روڈا پراجیکٹ میں آنے والے گاؤں کو ماڈل ویلج بنایا جائے گا۔

اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ 2013 میں راوی کنارے نیا شہر آباد کرنے کا پلان بنایا، بعد میں آنے والوں نے رکاوٹیں کھڑی کیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہورکےفیوچرپراجکٹ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، روڈا کے تمام پراجیکٹس میں ماحولیاتی تحفظ کو بھی یقینی بنایا جانا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

ایران کا میزائل پروگرام تباہ کرنا ہمارا مقصد ہے، امریکی وزیر خارجہ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان