سعودی وزارت مذہبی امور کا شاہی مہمانوں کے پہلے قافلے کا استقبال

ہفتہ 8 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی وزارت مذہبی امور و دعوت و ارشاد نے یکم ذوالحجہ 1445ھ کو شاہی مہمانوں کے پہلے قافلے کا استقبال کیا۔ اس سال شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے حکم پر 2322 حاجیوں کو مختلف براعظموں کے 88 سے زیادہ ممالک سے مدعو کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام وزارت مذہبی امور کی تنظیم اور نگرانی میں عمل میں لایا گیا ہے۔

آج پہنچنے والے پہلے وفد میں 34 مہمان شامل تھے، جو ازبکستان، ویتنام، رومانیہ، اور مونٹی نیگرو سے آئے تھے۔ ان مہمانوں کا استقبال جدہ کے کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروگرام کے عہدیداروں نے کیا، جہاں ان کی آمد کے تمام مراحل مکمل کیے گئے۔

بعد ازاں مہمانوں کو مکہ مکرمہ میں ’ہولیڈے ان‘ ہوٹل میں ان کی رہائش گاہوں پر لے جایا گیا۔

وزارت نے شاہی حکم کی تعمیل کے لیے تمام ضروری اقدامات کو وقت سے پہلے مکمل کرلیا تھا۔ اس میں بیرون ملک سفارتخانوں اور وزارت کے مذہبی دفاتر کے ساتھ تعاون شاملِ حال رہا تاکہ منتخب مہمانوں کے لیے ویزا کے تمام ضروریات کو آسان بنایا جا سکے۔


ایک جامع نظام کے تحت ان کی ملک سے روانگی کے آغاز سے لے کر مقدس مقامات تک پہنچنے تک کے تمام مراحل کو اعلیٰ معیار پر پورا کیا گیا۔

مہمانوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔

مہمانوں نے اس خصوصی پروگرام میں حج کی سعادت حاصل کرنے پر اپنی شکر گزاری کا اظہار کیا، جو مسلمانوں کی ضروریات کو پورا کرنے اور ان کی حج کی ادائیگی میں مدد کرنے کے لیے حکومت کی مخلصانہ کوششوں کا مظہر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp