بجٹ میں سوچ سے زیادہ مہنگائی آرہی ہے، عمر ایوب

ہفتہ 8 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں جو کچھ ہوا، وہ پاکستان میں بھی ہوگا، بجٹ میں جو مہنگائی آرہی ہے وہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔

گوجرانوالہ میں سیشن عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نے کہا کہ وہ مقدمات بھگت لیں گے مگر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان، بشریٰ بی بی اور شاہ محمود سمیت سب کو رہا کیاجائے۔

عمر ایوب نے کہا کہ گوادر کے حالات خراب اور افغانستان بارڈر غیر محفوظ ہے، کچے کے ڈاکوؤں سے زیادہ زہریلے پکے کے ڈاکو ہیں، 450 ارب کھا جاؤ اور کہو پوچھ کَچھ  بھی نہ ہو، بجٹ میں کیا پیش کریں گے جو مہنگائی آرہی ہے، آپ سوچ نہیں سکتے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ بجلی کا شارٹ فال ہے کیوں کہ ایندھن نہیں خریدا گیا، ہمارے دور میں بجلی کا یونٹ 17 روپے تھا، آج یونٹ پچاسی روپے کا ہے یہ 100 تک جائے گا، گیس کی قیمتیں 400 گنا بڑھا دی گئی ہیں, ابھی مزید بڑھیں گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے آزاد کشمیر کو3 ارب نہیں دیے، وہاں جو ہوا دنیا نے انگلیاں اٹھائیں، جس طرح وہاں ہوا پاکستان میں بھی وہی ہوگا۔

عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے ملک کا فارم 47 والا وزیراعظم بڑی شان سے چین گیا، انہوں نے آئینہ دکھا دیا ، ڈپٹی میئر نے ہمارے وزیراعظم کا استقبال کیا، بانی پی ٹی آئی چین سمیت جہاں بھی گئے انہیں پروٹوکول دیا جاتا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp