بجٹ 25-2024: وزیر خزانہ اقتصادی سروے آج پیش کریں گے، کابینہ اجلاس بھی طلب

منگل 11 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت رواں مالی سال کے اہم معاشی اہداف پر اقتصادی سروے سروے آج جاری کرے گی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سروے کے اہم نکات کے بارے تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے بھی آئندہ مالی سال کے بجٹ کا جائزہ لینے کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل (بدھ) قومی اسمبلی میں طلب کرلیا ہے۔ وزیراعظم اس اجلاس میں کابینہ ارکان کو اپنے حالیہ دورہ چین میں کیے گئے فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق، حکومت کو رواں مالی سال اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکامی کا سامنا رہا۔ حکومت اقتصادی و صنعتی ترقی، مہنگائی میں کمی، چھوٹی فصلوں اور بجلی کی پیداواری اہداف حاصل نہ کرسکی۔

مہنگائی میں اضافہ

رواں مالی سال شرح سود 22 فیصد تک بڑھانے کے باوجود مہنگائی میں کمی کا ہدف حاصل نہ ہوسکا، مہنگائی 21 فیصد کے مقررہ ہدف کے برعکس 26 فیصد رہی۔ ذرائع نے رواں مالی سال اقتصادی ترقی ساڑھے 3 فیصد کے برعکس 2.4 فیصد رہنے کا تخمینہ ظاہر کیا ہے۔

زرعی شعبہ میں بہتری

زرعی شعبے کی ترقی ساڑھے 3 فیصد ہدف کے برعکس سوا 6 فیصد رہی۔ اسی طرح، بڑی فصلوں کی پیداوار 3 فیصد کے ہدف کے برعکس 11 فیصد سے زائد رہی جبکہ چھوٹی فصلوں کی پیداوار 3 فیصد ہدف کے برعکس 0.9 فیصد رہی۔

ذرائع کے مطابق، کاٹن جیننگ کی پیداوار 7.2 فیصد ہدف کے برعکس 47 فیصد سے زائد رہی، لائیواسٹاک کی پیداوار 3.6 فیصد کے برعکس 3.9 فیصد رہی البتہ ماہی گیری شعبے کی پیداوار 3 فیصد ہدف کے برعکس 0.8 فیصد رہی۔

صنعتی شعبہ تنزلی کا شکار

صنعتی شعبے میں بھی تنزلی دیکھی گئی، صنعتی پیداوار 3.4 فیصد کےبرعکس 1.2 فیصد، مینوفیکچرنگ سیکٹر کی پیداوار 4.3 فیصد ہدف کے برعکس 2.4 فیصد اور سروس سیکٹر کی ترقی 3.6 فیصد ہدف کے برعکس 1.2 فیصد رہی۔ ٹرانسپورٹ و مواصلا ت کے شعبہ میں 3.5 فیصد کے ہدف کے بجائے 1.2 فیصد گروتھ رہی ۔

ذرائع کے مطابق، رواں مالی سال اشیا کا درآمدی بل 58 ارب ڈالر کے برعکس 55 ارب ڈالر تک محدود رہنے، 30 ارب ڈالر کا برآمدی ہدف حاصل ہونے اور اشیا کا تجارتی خسارہ 28 ارب ڈالر کے ہدف کے برعکس 25 ارب ڈالر رہنے کا تخمینہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم