گورنر گلگت بلتستان کی پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات، نشانِ پاکستان ملنے پر مبارکباد دی

ہفتہ 8 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے اسماعیلی مسلمانوں کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے بڑے صاحبزادے پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات کی ہے۔ گورنر گلگت بلتستان نے پرنس رحیم آغا خان کو حکومت پاکستان کی جانب سے نشان پاکستان ملنے پر مبارکباد پیش کی۔

گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک نے پاکستان اور بالخصوص گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ جس پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

پرنس رحیم آغاخان نے کہا کہ انہیں پاکستان اور گلگت بلتستان کے لوگوں سے خصوصی محبت ہے اور وہ علاقے کی خوشحالی کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔ گلگت بلتستان کے لیے انرجی، سیاحت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں مزید کام کیا جائے گا۔ گلگت بلتستان نہ صرف اپنی قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے مشہور ہے بلکہ یہاں کے لوگ بھی بے حد خوبصورت ہیں۔

پرنس رحیم آغاخان نے کہا کہ وہ گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینے اور دنیا بھر سے سیاحوں کو یہاں آنے کی ترغیب دینے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان نے پرنس کریم آغا خان کا گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں خصوصی کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں گلگت بلتستان کے خصوصی دورے کی دعوت بھی دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: کوہلو میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، 5 ہلاک

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی