پی ٹی آئی وکیل پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر اور شوہر کیخلاف مقدمہ درج

ہفتہ 8 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی کے وکیل پر حملے کی ویڈیو سامنے آگئی، ملزمان کیخلاف مقدمے میں انسداد دہشتگردی سمیت اقدام قتل کی دفعات شامل

پشاور میں پی ٹی آئی کے وکیل پر حملے کی ویڈیو سامنے آگئی، اسسٹنٹ کمشنر اور اس کے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

گزشتہ شب پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وکیل علی زمان پر حملے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے، ویڈیو کے مطابق واقعہ تھانہ فقیر آباد کی حدود میں شب 11 بج کر 49 منٹ پر پیش آیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کی جانب سے پی ٹی آئی کے وکیل علی زمان کی گاڑی کو روکتے اور حملے کے بعد گاڑی میں فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس واقعہ کا مقدمہ الیکشن میں آر او کے فرائض انجام دینے والی خاتون اسسٹنٹ کمشنر سمیرا صبا علی اور ان کے شوہر قدیر کیخلاف درج کیا گیا۔

حملے اور قتل کی دھمکیوں کے الزام کے تحت مضروب وکیل علی زمان کی مدیعت میں درج کروائی گئی ایف آئی آر میں انسداد دہشتگردی سمیت اقدام قتل کی دفعات شامل ہیں، جب کہ مدعی کی جانب سے خاتون اسسٹنٹ کمشنر سمیرا صبا علی اور ان شوہر کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ علی زمان پی کے 73 سے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار بھی تھے، اور اس حلقے میں سمیرا صبا علی بطور آر او فرائض انجام دے رہی تھیں۔

علاوہ ازیں وکیل علی زمان 9 مئی کے مقدمات میں ملوث پی ٹی آئی کے کارکنان کے مقدمات کی بلامعاوضہ پیروی کرنے کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp