ٹی20 ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل انڈین فیملی کی شاہین شاہ سے انوکھی فرمائش

ہفتہ 8 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی فیملی نے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے بھارت کے خلاف اچھی بولنگ نہ کرنے کی فرمائش کردی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر شاہین شاہ آفریدی کی اپنے بھائی شان آفریدی کے ہمراہ نیویارک پہنچنے کے بعد ٹائمز اسکوائر پر سیر و تفریح کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی ٹائمز اسکوائر پر گھوم رہے تھے کہ انہیں ایک بھارتی فیملی نے روک لیا، بھارتی فیملی نے شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ ٹائمز اسکوائر پر تصاویر بنوائیں۔

بھارتی شہریوں نے شاہین سے گفتگو میں کہاکہ آپ کودیکھا سرپرائزمل گیا، ہماری آپ سے گزارش ہے کہ آپ نے بھارت کے خلاف اچھی بولنگ نہیں کرنی، ویرات کوہلی اور روہت شرما کو اپنا ہی دوست سمجھیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت ورلڈ کپ کے میچ میں کل امریکی شہر نیویارک میں آمنے سامنے ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp