ورلڈ کپ 2024: ویسٹ انڈیز نے یوگنڈا کو 134 رنز سے شکست دیدی

اتوار 9 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی مینز ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ 2024 کے 18ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے یوگنڈا کو 134 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی ہے۔

گیانا میں کھیلے جارہے گروپ سی کے 18ویں میچ میں ویسٹ انڈیز  کے کپتان رومان پاؤل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ جانسن چارلس 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ برینڈن کنگ 13، نکولس پورن 22،  رومان پاؤل 23 اور رتھر فورڈ 22 جبکہ آندرے رسل 17 گیندوں پر 30 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

یوگنڈا کی جانب سے مسابا نے 2، رام جانی، کوسماس اور نکرانی نے ایک ایک وکٹ لی۔

یوگنڈا نے 174 رنز کے تعاقب میں خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کی وکٹیں بالترتیب صفر رنز، 8، 15، 15، 19، 22، 23، 25، 34 اور 39 رنز پر گری۔ صرف ایک کھلاڑی جمامیاگی 2 ہندسوں میں جاسکا، جس نے 13 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی۔

عقیل حسین: 4 اوورز میں 11 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں آؤٹ کرکے مین آف دی میچ قرار پائے

ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین نے 4 اوورز میں 11 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شاندار کارکردگی پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp