پنجاب اور سندھ میں شدید دھند، حد نگاہ متاثر، کئی مقامات سے موٹرویز بند

منگل 10 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج جاری ہے، حد نگاہ متاثر ہونے کے باعث انتظامیہ نے کئی مقامات سے موٹرویز ٹریفک کیلئے بند کردیں۔

موٹرویز پولیس کے مطابق لاہور، اسلام آباد موٹروے ایم 2 کو لاہور سے سیال موڑ تک اور کلرکہار سے بھیرا تک، پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد موٹروے ایم 3 درکھانہ سے فیض پور اور فیض پور سے رجانہ تک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہیں۔

فیصل آباد، ملتان موٹروے ایم 4 عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک، سکھر، ملتان موٹروے ایم 5 شیر شاہ سے ظاہر پیر اور ایم 11 سیالکوٹ موٹروے لاہور سے سمبڑیال تک ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس کے مطابق قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ناگزیر صورتحال میں سفر سے پہلے راستہ ایپ سے معلومات حاصل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp