کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کا آئی ہیلتھ سینٹر پاکستانی حاجی کی بصارت بچانے میں کامیاب

اتوار 9 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے آئی ہیلتھ سینٹر کی طبی ٹیم نے 50 سالہ پاکستانی حاجی کی بصارت بچانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

پاکستانی حاجی 2 روز سے اچانک بینائی کی کمزوری کا سامنا کررہا تھا۔ تفصیلی معائنے سے معلوم ہوا کہ حاجی کی دائیں آنکھ کا پردہ بصارت اور مرکزِ نظر میں ایک دوسرے سے جدا ہوچکے ہیں۔

طبی ٹیم نے فوری طور پر آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا، اس آپریشن میں موتیا ختم کرنے، آنکھ کا نیا لینز لگانے، پردہ بصارت کا مرکز اور سلکون آئل کا انجیکشن شامل تھا۔ یہ آپریشن کامیابی سے مکمل ہوا اور حاجی کی بصارت تدریجی طور پر واپس آگئی۔

آئی ہیلتھ سینٹر نے آپریشن کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور ابتدائی معائنہ اور فوری مداخلت کی اہمیت پر زور دیا تاکہ مستقل بصارت کے فقدان سے بچا جاسکے۔

کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کا آئی ہیلتھ سینٹر اعلیٰ صلاحیتوں اور تجربات کا حامل سینٹر ہے، اور سال بھر میں ایسی بہت سی کامیاب جراحیاں انجام دیتا ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کی اعلیٰ طبی معیار کی عکاسی کرتی ہے بلکہ امراضِ چشم میں جدید تکنیک کے استعمال اور خطے میں ایک طبی مرکز کی حیثیت دیتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ