کچھ پتا نہیں طالبان سے مذاکرات پھر کب ہوں گے، عطا تارڑ

جمعہ 7 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور افغان طالبان کے نمائندوں کے درمیان استبول میں مذاکرات کے تیسرے دور میں ڈیڈلاک کے تناظر میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ فی الوقت کچھ نہیں کہہ سکتے کہ بات چیت کا اگلا دور کب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان سے مذاکرات ختم ہوگئے، ثالثوں نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیے، خواجہ آصف

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ جب ڈیڈلاک آتا ہے تو یہ پتا نہیں ہوتا کہ وہ کب تک قائم رہے گا اور فی الحال تو ڈیڈلاک ہی ہے جس کے ذمے دار افغان طالبان ہیں۔

واضح رہے کہ افغان طالبان سے مذاکرات کرنے والا پاکستانی وفد جمعے کی شام استنبول سے واپس آگیا۔

مزید پڑھیے: بھارت کی شہ پر افغان طالبان کی ہٹ دھرمی، استنبول میں ہونے والے پاک افغان مذاکرات ناکام

یاد رہے کہ وزیردفاع خواجہ آصف نے بھی ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ڈیڈ لاک کے باعث ختم ہوگئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب پاک افغان مذاکرات میں مکمل ڈیڈ لاک ہے اور بات چیت کے اگلے دور کا بھی کوئی پروگرام نہیں ہے۔

عطا تارڑ کا بھی یہی کہنا ہے کہ یہ وقت بتائے گا کہ مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے بھی یا نہیں۔

مزید پڑھیں: پاک افغان جنگ بندی میں توسیع، طالبان کا خلوص ایک ہفتے میں واضح ہوجائے گا، ماہرین

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ افغان طالبان نے سنہ 2021 میں دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کی کیوں کہ انہوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کی سرزمین کسی ملک میں دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہوگی لیکن انہوں نے وہ وعدہ پورا نہیں کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

کرسٹیانو رونالڈو کی خفیہ شادی، والدہ اور بہن بھائیوں کی عدم شرکت نے نئی بحث چھیڑ دی

ویڈیو

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی