مظفر آباد: گرفتار شاعر احمد فرہاد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا

پیر 10 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مظفر آباد میں گرفتار ہونے والے شاعر احمد فرہاد کو ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس نے عدالت میں پیش کردیا۔ مظفر آباد کی عدالت نے احمد فرہاد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دیا، اور 24جون کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

شاعر احمد فرہاد کو مظفر آباد پولیس نے ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا، پولیس نے عدالت میں بیان دیا کہ احمد فرہاد سے تفتیش کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

جس پر مظفر آباد کی عدالت نے احمد فرہاد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ 24 جون کو احمد فرہاد کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالت کے احکامات کے بعد گرفتار شاعر احمد فرہاد کو راڑہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ریمانڈ کی درخواست کے بجائے احمد فرہاد کا نامکمل چالان عدالت میں پیش کیا۔

واضح رہے احمد فرہاد مظفرآباد میں تھانہ پولیس صدر کی حراست میں ہیں، پولیس کی جانب سے ریمانڈ میں توسیع کے لیے احمد فرہاد کو عدالت لایا گیا۔ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے سخت سیکیورٹی میں شاعر احمد فرہاد کو راڑہ جیل منتقل کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp