گندم اسکینڈل: بلوچستان ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کو طلب کرلیا

پیر 10 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گندم خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں سےمتعلق مقدمے میں بلوچستان ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو 12 جون کو طلب کرلیا۔

کیس کی سماعت چیف جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نےکی۔ گندم خریداری کے دوران مبینہ بےضابطگیوں سے متعلق درخواست اوستہ محمد کے ایک شہری محمد صادق نےدائر کی ہے۔

سیکریٹری خوراک اکبرحریفال، ڈی جی فوڈظفراللہ اورایڈووکیٹ جنرل آصف ریکی عدالت میں پیش  ہوئے۔

بلوچستان ہائیکورٹ نے ڈی جی خوراک ظفراللہ کےتبادلےکے نوٹیفیکیشن پرعملدرآمد روکنے کا حکم دیا۔ عدالت نے گندم خریداری میں مبینہ بےضابطگیوں کے معاملے میں وزیراعلیٰ کو طلب کرلیا۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل آصف ریکی اوردیگرحکام سے ایڈووکیٹ جنرل استفسارکیا کہ وزیراعلیٰ کہاں ہیں جس پر انہیں بتایا گیا کہ وہ اسلام آباد میں ہیں منگل کو آجائیں گے۔

عدالت نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو 12 جون کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp