جنرل اتھارٹی برائے امورِ حرمین شریفین کی جانب سے 251 بڑی الیکٹرک کارٹ چلانے کا اعلان

پیر 10 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ادارہ حرمین شریفین کی طرف سے 251 بڑی الیکٹرک کارٹ 24 گھنٹے فعال رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس اعلان کا مقصد موسم حج کے دوران حجاج کرام، بوڑھے اور معذور افراد کو طواف اور سعی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

ادارے نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہاکہ الیکٹرک کارٹ کے داخل ہونے کے راستے عبد العزیز گیٹ کے ایلیویٹرز، عمرہ گیٹ کے ایلیویٹرز، اجیاد پل اور الشبیکہ پل و ودیگر مقامات ہوں گے۔

ادارہ نے یہ بھی بتایا کہ طواف وسعی کی سروس فیس 100 ریال ہوگی، جبکہ معذور افراد کے لیے یہ سروس مفت ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp