آئیں نفرت کو امید سے بدل دیں، نواز شریف کی مودی کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد

پیر 10 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں نواز شریف نے کہاکہ آئیں نفرت کو امید سے بدلیں اور جنوبی ایشیا کے 2 ارب لوگوں کی تقدیر بدلنے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی پارٹی کی تیسری بار کامیابی آپ کی قیادت پر بھارتی عوام کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

واضح رہے کہ نریندر مودی نے گزشتہ روز تیسری مدت کے لیے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا، حلف برداری کی تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp