بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہیں ہوگا

منگل 11 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت داخلہ نے بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ سے جاری مراسلے کے مطابق سیکیورٹی خدشات اور عالمی یقین دہانیوں کے تناظر میں ایسے تمام پاکستانی جو کسی بھی بنیاد پر دوسرے ممالک میں پناہ لیں گے یا پناہ لیے ہوئے ہیں، انہیں قومی مفاد میں پاسپورٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع وزارتِ داخلہ کے مطابق ایسے تمام پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کردیے جائیں گے اور ان کی تجدید بھی نہیں کی جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنی وزارت کو اس سلسلے میں اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے مراسلہ وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ حکام کو بھی بھجوادیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp