نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات

منگل 11 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اردن میں جاری ’غزہ کے لیے فوری انسانی امداد‘ کے موضوع پر اعلیٰ سطح کانفرنس کے موقع پر نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ملاقات کی ہے۔

نائب وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے اردن اور مصر کے ساتھ مل کر ایک ایسے وقت میں کانفرنس کے انعقاد کے اقدام کو سراہا جب فلسطین کے عوام کو بین الاقوامی حمایت اور فوری انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے غزہ کی صورتحال پر بین الاقوامی سطح پر تشویش کا اظہار کرنے پر سیکریٹری جنرل کی قیادت اور فعال کردار کو بھی سراہا۔

اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے بے دریغ اور وحشیانہ استعمال کی پاکستان کی شدید اور دوٹوک مذمت کا اعادہ کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی، غزہ کے محصور عوام کو بلا روک ٹوک انسانی امداد، بے گھر فلسطینیوں کی واپسی اور اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے احتساب کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پر بھی زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر تنازع کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

جاپان میں 50 سالہ بدترین آگ، 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک

لیونل میسی کے باڈی گارڈ کی شدید فٹنس روٹین نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

بھارتی ثقافت اپنائیں تو مسلمان اور عیسائی بھی ہندو ہیں، آر ایس ایس چیف کا بیان

ایران امریکا سے معاہدہ کرنے کے لیے ’بے تاب‘ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ