سعودی عرب نے پاکستان کا پرانا حج کوٹہ بحال کردیا اور ساتھ ہی 65 سال عمر کی بالائی حد ختم کردی۔
سعودی حکام کی جانب سے وزیر مذہبی امور کو سالانہ حج معاہدے کا مسودہ موصول ہو گیا ہے جس کے تحت پاکستان کا پرانا حج کوٹا بحال کر دیا گیا ہے ۔ جس کے بعد پاکستان سے رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 افراد حج کر سکیں گے.
سعودی حکومت کی جانب سے65 سال کی بالائی حد کوبھی ختم کردیا گیا ہے، پچاس فیصد حجاج مدینہ ایئرپورٹ جبکہ 50 فیصد جدہ ایئرپورٹ پراتارے جائیں گے۔
پاکستان، بھارت، ایران سمیت 19 ممالک کے وفود نے حج معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں۔ کابینہ کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور حتمی حج پالیسی 2023 کا اعلان کرینگے