ٹی20 ورلڈ کپ: قومی فاسٹ بولر حارث رؤف نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

منگل 11 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی20 انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نے ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران کینیڈا کے خلاف میچ میں یہ کامیابی اپنے نام کی۔

حارث رؤف ٹی20 انٹرنیشنلز میں تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔

قومی فاسٹ بولر نے 71 میچوں میں 100 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا، جبکہ اس سے قبل آئر لینڈ کے مارک اڈائیر نے 72 میچوں میں 100 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مجموعی طور پر حارث رؤف وکٹوں کی سینچری کرنے والے تیسرے فاسٹ بولر ہیں، جن بولرز نے اس سے کم میچوں میں 100 وکٹیں لیں وہ اسپنر ہیں۔

سری لنکا کے ہسارنگا نے 63 میچوں میں جبکہ افغانستان کے راشد خان نے 54 میچوں میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp