سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی، کیا ہیرامنڈی کی کاسٹ بھی بلائی جائے گی؟

بدھ 12 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے ویٹرن اداکار اور معروف سیاستدان شتروگھن سنہا کی بیٹی و مشہور اداکارہ سناکشی سنہا ہمیشہ میڈیا کی سرخیوں میں رہتی ہیں۔

وہ حال ہی میں نیٹ فلکس پر سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ہیرامنڈی میں نظر آئی تھیں جس میں ان کی اداکاری کو بیحد سراہا گیا۔

ویب سیریز بہت کامیاب ہوئی اور ہر کسی نے اداکاروں کی خوبصورت پرفارمنس پر ان پر اپنے پیار اور تعریفوں کی بارش کی۔

اب اطلاع گرم ہے کہ سوناکشی سنہا نے بالآخر اپنے بوائے فرینڈ ظہیر اقبال سے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

دونوں کافی عرصے سے محبت کے رشتے میں بندھے ہیں لیکن انہوں نے اس بارے میں کبھی عوامی سطح پر بات نہیں کی۔ طوطا مینا کا یہ جوڑا مبینہ طور پر وہ 23 جون کو شادی کر رہا ہے۔  رپورٹس کے مطابق اس جوڑے نے بالی ووڈ انڈسٹری کے بڑے ستاروں کو مدعو کیا ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کے مہمانوں کی فہرست میں کیا سلمان خان، سنجے لیلا بھنسالی اور ہیرامنڈی کی کاسٹ بھی شامل ہوگی۔

’جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے‘

حیرت کی بات یہ ہے کہ سناکشی کے والد شترو گھن سنہا اپنی بیٹی کی شادی کے حوالے سے لاعلم نکلے۔

بھارتی میڈیا کودیے گئے انٹرویو میں شترو گھن سنہا نے سوناکشی سنہا کی شادی کے بارے میں سوال پر کہا کہ میں بھی اتنا ہی جانتا ہوں جتنا میڈیا جانتا ہے۔ سوناکشی نے اپنی شادی سے متعلق مجھے ابھی تک نہیں بتایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’الّن‘ کی یاد میں

بیٹی کی تحویل کے معاملے پر معروف اداکارہ کا مبینہ اغوا، شوہر کے خلاف مقدمہ درج

عمران خان کے بیٹوں کا اسکائی نیوز کو انٹرویو، ‘ویڈیو بیان میں کونسی بات جھوٹ ہے؟’

این ڈی ایم اے کی 27ویں امدادی کھیپ فلسطین روانہ، 100 ٹن سامان بھیجا گیا

یورپی پارلیمنٹ کی منظوری، سعودی عرب اور یورپی یونین کے تعلقات میں نئی شراکت داری کی راہ ہموار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں