کیا کافی کا زیادہ استعمال دل کے لیے خطرناک ہے؟ جانیے نئی تحقیق کیا کہتی ہے

اتوار 26 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کافی سے محبت کرنے والے اور ان کے ڈاکٹر طویل عرصے سے سوچ بچار کر رہے ہیں کہ کیا ’جاوا‘ کا ایک جھٹکا دل کو متاثر کرسکتا ہے؟

اس حوالے سے ہونے والی ایک نئی تحقیق میں پتا چلا ہے کہ کیفین والی کافی پینے سے دل کی ہچکی پر کوئی خاص اثر نہیں پڑتا۔ تاہم اس نے ان لوگوں میں دل کی دھڑکن کی ایک اور قسم میں معمولی اضافے کا اشارہ دیا ہے جو روزانہ ایک کپ سے زیادہ پیتے ہیں۔

کافی دنیا کے سب سے عام مشروبات میں سے ایک ہے۔ نیشنل کافی ایسوسی ایشن نامی ایک تجارتی گروپ کے مطابق ’امریکا میں دو تہائی امریکی روزانہ کافی پیتے ہیں، اور کافی پینے کی یہ مقدار بوتل کے پانی، چائے یا نلکے کے پانی سے زیادہ ہے‘۔

کافی کو صحت سے جڑے متعدد فوائد یہاں تک کہ مرنے کے کم خطرے سے بھی منسلک کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وسیع بنیادوں پر کی جانے والی ایک ہمہ گیر تحقیق میں شرکاء کے رویے کا مشاہدہ کیا گیا۔

اس تحقیق کے باوجود کہ کافی کا اعتدال پسند استعمال دل سے متعلق خطرات کو نہیں بڑھاتا، کچھ  لوگ کیفین کے استعمال میں احتیاط برتے ہیں۔

کیفین والی کافی پینے سے دل کی ہچکی پر کوئی خاص اثر نہیں پڑتا۔

اس نئی تحقیق کے دروران محققین نے 100 صحت مند رضاکاروں کو ایسے گیجٹس کے ساتھ تیار کیا جو ان کے دل کے کام، روزانہ کے اقدام، نیند کے انداز اور بلڈ شوگر کی مسلسل نگرانی کرتے رہے۔

رضاکاروں، جن کی زیادہ تر عمر 40 سال سے کم تھی، کو دو ہفتوں کے دوران روزانہ ٹیکسٹ پیغامات بھیجے گئے جس میں انہیں مخصوص دنوں میں کیفین والی کافی پینے یا اس سے بچنے کی ہدایت کی گئی۔

’ایٹریل فبریلیشن‘

اس تحقیقاتی مطالعہ کے دوران محققین نے پایا کہ کیفین والی کافی پینے کے نتیجے میں دل کو اضافی دھڑکنوں کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ اضافی دھڑکنیں جو دل کے بالائی چیمبروں میں شروع ہوتی ہیں عام ہیں اورعام طور پر مسائل کا باعث نہیں بنتی ہیں۔ لیکن انہیں دل کی ممکنہ خطرناک حالت کی پیش گوئی سمجھا جاتا ہے، اور اس عمل کو ’ایٹریل فبریلیشن‘ کہتے ہیں۔

’وینٹریکولر سنکچن ‘

اس تحقیق کے دوران ڈاکٹرز کو ایک اور قسم کی بے قاعدہ دھڑکن کا معمولی سا ثبوت ملا ہے، جو دل کے نچلے چیمبروں میں پیدا ہوتی ہے، ایسی دھڑکنوں کو ’وینٹریکولر سنکچن ‘ کہتے ہیں۔ اس طرح کی دھڑکنیں بھی عام ہوتی ہیں اور عام طور پر انہیں بھی سنجیدہ نہیں لیا جاتا، تاہم ان کا تعلق ’ہارٹ فیل‘ کے زیادہ خطرے سے ہوتا ہے۔

محققین نے ان لوگوں میں ابتدائی دھڑکنوں میں اضافہ ان دنوں پایا جب وہ کافی پیتے تھے، لیکن صرف ان لوگوں میں جو روزانہ دو یا زیادہ کپ پیتے تھے۔

اس تحقیق میں بتایا گیا کہ رضاکار اُن دنوں روزانہ تقریباً ہزار قدم زیادہ چلے جن دنوں وہ کافی پیتے تھے اور وہ تقریباً 36 منٹ کم سوتے تھے۔ اور اس دوران ان کی بلڈ شوگر کی سطح میں کوئی فرق واقع نہیں ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت اور تعلیم کے عالمی شہرت یافتہ ماہر سر مائیکل باربر کے درمیان مل کر کام کرنے پر اتفاق

وسط ایشیائی ریاستوں نے پاکستانی بندرگاہوں کے استعمال میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیراعظم پاکستان

حکومت کا بیرون ملک جاکر بھیک مانگنے والے 2 ہزار سے زیادہ بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ

کوپا امریکا کا بڑا اپ سیٹ، یوراگوئے نے برازیل کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ٹی20 کرکٹ سے ریٹائر بھارتی کپتان روہت شرما کیا ون ڈے اور ٹیسٹ کے کپتان برقرار رہیں گے؟

ویڈیو

پنک بس سروس: اسلام آباد کی ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لیے خوشخبری

کنوؤں اور کوئلہ کانوں میں پھنسے افراد کا سراغ لگانے کے لیے مقامی شخص کی کیمرا ڈیوائس کتنی کارگر؟

سندھ میں بہترین کام، چچا بھتیجی فیل، نصرت جاوید کا تجزیہ

کالم / تجزیہ

روس کو پاکستان سے سچا پیار ہوگیا ہے؟

مریم کیا کرے؟

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا