بھارت اور اسرائیلی جارحیت سے صحتِ عامہ کو خطرہ ہے، مصطفیٰ کمال کا عالمی فورم پر انتباہ

بدھ 21 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنیوا میں جاری ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے بھارت اور اسرائیل کی جارحیت کو عالمی صحتِ عامہ کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان صحت کے عالمی ایجنڈے سے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کرتا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بھارتی جارحیت میں معصوم بچوں سمیت شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، اور یہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو ان اقدامات پر جواب دہ ٹھہرائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا پاکستان میں صحتِ عامہ کے مستقبل کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے، کیونکہ دریائے سندھ کا نظام نہ صرف پینے کے پانی کا ذریعہ ہے بلکہ ہماری 80 فیصد فصلوں، اسپتالوں اور صفائی کے نظام کو توانائی بھی فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: عدلیہ مخالف بیان پر مصطفیٰ کمال نے غیر مشروط معافی مانگ لی

انہوں نے فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت، خصوصاً اسپتالوں اور طبی عملے کو نشانہ بنانے کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ اقدامات انسانی حقوق اور صحت کے بنیادی حق پر حملہ ہیں۔

وزیر صحت نے کہا کہ سخت چیلنجز کے باوجود پاکستان نے کئی قابلِ ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن میں زچہ و بچہ کی اموات میں کمی، حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج میں اضافہ، اور متعدی امراض جیسے تپِ دق، ایچ آئی وی، ملیریا، ڈینگی اور ہیپاٹائٹس کے خلاف مؤثر اقدامات شامل ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے پولیو کے خاتمے کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں جلد پاکستان کو پولیو فری بنانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی مخالف ویڈیوز پر میٹا انڈیا کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج

فیفا بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘