پنجاب حکومت نے لاہور میں ٹریفک رسپانس یونٹ بائیک لانچ کر دیا

بدھ 12 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے لاہور میں ٹریفک جام سے نمٹنے کے لیے 50 ہیوی بائیک اور100 وارڈنز پر مشتمل ٹریفک رسپانس یونٹ بائیک لانچ کر دیا ہے۔

بدھ کے روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں ٹریفک رسپانس یونٹ لانچ کیا، مریم نواز شریف نے ٹریفک رسپانس یونٹ بائیک کا معائنہ کیا اور اس یونٹ میں شامل ٹریفک وارڈنز سے بات چیت کی اور ان سے ٹریننگ اور دیگر امور کے بارے میں دریافت کیا، وزیراعلیٰ نے ٹریفک جام کی صورت میں پبلک ایڈریس کے ذریعے میسج کا بھی مشاہدہ کیا۔

ٹریفک رسپانس یونٹ کی لانچنگ کے بعد وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ پر خصوصی اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس میں لاہور میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے ڈیڈ لائن مقرر کی اور متعلقہ حکام کو سڑکوں پر لین لائن ڈسپلن ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعلی پنجاب نے اجلاس میں لاہور میں انٹیلی جنس ٹریفک سگنل مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو لاہور کی سڑکوں پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے مؤثر اور پائیدار پلاننگ کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک رہنمائی کے لیے نصب اسکرینیں بحال کرنے کا حکم بھی دیا۔

اجلاس میں سی ٹی اوعمارہ اظہر نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا کہ خصوصی ٹریفک رسپانس یونٹ 15 کال پر ٹریفک جام والے علاقے میں پہنچے گا، 50 ہیوی بائیک اور100 وارڈنز پر مشتمل اسپیشل یونٹ ٹریفک کلیئر کرنے کے لیے فوری کارروائی کرے گا۔

عمارہ اظہر نے بریفنگ میں بتایا کہ ٹریفک رسپانس یونٹ کو ایک ماہ کے لیے اسپیشل ٹریننگ کرائی گئی ہے، ٹریفک رسپانس یونٹ کو ریڈ کریسنٹ سے فرسٹ ایڈ کورس بھی کرایا گیا، ہر موٹر بائیک پر پبلک ایڈریس سسٹم اور فرسٹ ایڈ باکس بھی نصب ہوں گے، ٹریفک وارڈن خصوصی کیمرے کے ذریعے ریکارڈنگ بھی کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پورٹ قاسم پر تیل بردار جہاز کی ہنگامی برتھنگ شروع،مزید 2 جہاز جلد پاکستان پہنچے گے

مشرق وسطیٰ بحران: وزیراعظم کی جانب سے کیے گئے کفایت شعاری اقدامات کیا ہیں؟

اسلام آباد: پریس کلب انڈرپاس ٹریفک کے لیے بند، متبادل راستے کیا ہیں؟

آپ کے گھر کا پتا اور ذاتی معلومات آن لائن فروخت ہو رہی ہیں، تدارک کیا ہے؟

وائی فائی سے نگرانی، کیسے رؤٹر دیواروں کے پار انسانی حرکت دیکھ سکتا ہے؟

ویڈیو

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان