پنجاب حکومت نے اساتذہ و طلبا کے لیے ’ڈیجیٹل سفر پروگرام‘ لانچ کردیا

بدھ 12 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے اساتذہ و طلبا کے لیے ’ڈیجیٹل سفر پروگرام‘ لانچ کردیا ہے۔

بدھ کے روز وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے صوبے کے اساتذہ اور طلبا کے لیے ’ڈیجیٹل سفر پروگرام‘ کا آغاز کیا۔

اس حوالے سے وزیرتعلیم پنجاب نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل سفر کا مقصد طلبا و اساتذہ کو آئی ٹی کی اہم مہارتوں سے آگاہ کرنا اور مستقبل کے لیے ٹیک پروفیشنلز پیدا کرنا ہے، ڈیجیٹل سفر کے پہلے مرحلے میں 1 ہزار اساتذہ اور 50 ہزار طلبا مستفید ہوں گے۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ ٹیک ویلی اور گوگل کے اشتراک سے ڈیجیٹل سفر پروگرام ڈیجیٹل خواندگی میں اضافہ کرے گا، اساتذہ کو آئی ٹی کی ٹریننگ دے کر گوگل چیمپئن بنائیں گے، طلبا و اساتذہ کو آئی ٹی سکلز دے کر ڈیجیٹل انقلاب لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل لٹریسی کے لیے یہ پروگرام اہمیت کا حامل ہے، اساتذہ کے لیے گلوبل سرٹیفیکیشن پروگرام بھی لانچ کیا جائے گا۔’ ہمارا عزم ہر فرد کو ڈیجیٹل شہری بنانا ہے، ٹیکنالوجی کے استعمال سے اساتذہ کا برڈن بھی کم ہوگا۔‘

صوبائی وزیرتعلیم کا کہنا ہے کہ گوگل سرٹیفائیڈ ہونے سے اساتذہ کی پیشہ ورانہ اہمیت میں بھی اضافہ ہوگا، ہر ضلع کے ٹاپ کاکرکردگی دکھانے والے استاد کو گاڑی تحفے میں دی جائے گی۔’ پنجاب کو ایسا پے بیک کریں گے کہ 2 سال بعد ہمارے بچے سرکاری اسکولوں میں پڑھ رہے ہوں گے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp