پنجاب کو جعلی و غیرمعیاری ادویات سے پاک کرنے کے پروگرام کی منظوری

بدھ 12 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب کو جعلی، غیرمعیاری اور ناقص ادویات سے پاک کرنے کے پروگرام کی منظوری دے دی۔

بدھ کو صحت کے نظام کی مکمل اوورہالنگ کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدرارت کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہمیں بطور پاکستانی اپنے ضمیر کو جگانا پڑے گا، کام کرنا  پڑے گا اپنی نیتوں کو ٹھیک کرنا پڑے گا اور خدا کا خوف کرنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نظام کو ٹھیک کرنے کے لیے ہر سطح پر  جزا اور سزا کو شامل کرنا پڑے گا۔

اجلاس میں اسپتالوں میں ڈاکٹروں، طبی عملے اور نرسوں کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے بائیو میٹرک سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ادویات فروخت کرنے والی دکانوں، ڈرگ اسٹورز کی جدید ٹیکنالوجی جیوٹیگنگ کے ذریعے نگرانی کے اقدامات پر سخت عمل درآمد کی ہدایت کی۔ اجلاس میں جعلی، غیرمعیاری اور ناقص دوائی بیچنے والوں کو جرمانے، قید اور کاروبار سربمہر کرنے کی سزائیں دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے تمام محکموں میں ایمرجنسی میں دوائی، صفائی، ڈاکٹر، طبی عملے اور علاج کی معیاری سہولیات پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اسپتالوں میں صفائی ستھرائی یقینی بنائی جائے اور اس حوالے سے کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت علاقائی طاقتوں کی افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کی مخالفت

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل