ایف آئی اے اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی مشترکہ کارروائی، اسمگل شدہ ادویات برآمد

بدھ 8 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ایک مشترکہ کارروائی میں کراچی کے علاقے گارڈن ایسٹ سے اسمگل شدہ ادویات برآمد کی ہیں، جن کی مالیت 70 لاکھ لگائی گئی ہے۔

ایف آئی اے اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی مشترکہ ٹیم نے گارڈن ایسٹ کے رہائشی محمد فہد کے قبضے سے جعلی اور غیر رجسٹرڈ شدہ ادویات برآمد کرلی ہیں، جو فرانس، آئرلینڈ، ترکی، چین اور برطانیہ کی دوا ساز کمپنیوں کی تیار شدہ ہیں اور جنہیں ملزم گھر سے فروخت کررہا تھا۔

ملزم سے برآمد شدہ ادویات امراض قلب، کینسر، ذیابطیس، بلند فشار خون اور دیگر امراض میں استعمال کی جاتی ہی، جو پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں ہیں، اور جن کی مالیت کا تخمینہ 70 لاکھ روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش میں ملزم محمد فہد نے کھپیوں کے ذریعہ ادویات اسمگل کیے جانے کا انکشاف کیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ ادویات کی اسمگلنگ میں دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp