ہائیکورٹ نے اسلام آباد کی انتخابی عذرداریاں سننے کے لیے نئے ٹریبونل کو کام کرنے سے روک دیا

بدھ 12 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے 3 حلقوں کی انتخابی عذرداریاں سننے کے لیے نئے ٹریبونل کو کام کرنے سے روک دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹریبونل کو کام کرنے سے روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کیا۔

عدالت عالیہ نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے انجم عقیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے، اور 24 جون کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے ایم این اے انجم عقیل کو جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف توہین آمیز الفاظ کے استعمال کرنے پر طلب کیا گیا ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ ٹربیونل تبدیلی کی درخواست میں توہین آمیز زبان استعمال کی گئی، وکیل کے مطابق درخواست میں استعمال کی گئی زبان توہین آمیز اور اسکینڈلائز کرنے کی کوشش تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے 3 حلقوں کے ایم این ایز کی درخواست پر ٹریبونل تبدیل کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp