خوفناک کیڑا جو مچھلی کی زبان کھا کر اس کی جگہ لیتا ہے

منگل 10 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سائنسدانوں نے ایک ایسا خوفناک کیڑا دریافت کیا ہے جو مچھلی کی زبان کاٹ ڈالتا ہے اور خود اس زبان کی جگہ لے کر مچھلی کے منہ کو اپنا مسکن بنا لیتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مچھلی کی زبان کھا جانے والا کیڑا ایکواڈور سے کیلیفورنیا کے درمیان پانی میں پایا جاتا ہے۔ جس کا نام سموتھاؤ ایگزگوا ہے۔ یہ کیڑا مچھلی کی زبان پر چپک جاتا ہے اور خون کی روانی روک دیتا ہے جس کی وجہ سے مچھلی کی زبان ضائع ہو جاتی ہے۔

یہ کیڑا اپنی ابتدائی عمر سے ہی مچھلی کے منہ میں جا کر بیٹھ جاتا ہے اور بلوغت تک اپنی جنس بدلتا رہتا ہے۔

مذکورہ کیڑا اپنی مضبوط ٹانگوں کی مدد سے مچھلی کی زبان پر چپکا رہتا ہے اور اس دوران مچھلی کی زبان کاٹ کر خون چوس کر زندہ رہتا ہے۔

مچھلی کی زبان ضائع کرنے کے بعد یہ خود مچھلی کی مصنوعی زبان بن جاتا ہے۔ زبان ضائع ہونے کی وجہ سے مچھلی مرتی نہیں اور منہ میں کیڑے کی مستقل موجودگی کے باوجود نمو پاتی رہتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا مشترکہ بیان، غزہ میں امن کے لیے ٹرمپ کی کوششوں کا خیرمقدم

سپریم کورٹ: جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

دوحہ میں اسرائیلی حملے پر نیتن یاہو نے معافی مانگ لی ہے، قطری وزارت خارجہ کی تصدیق

کینیڈا اور بھارت کے تعلقات میں نیا موڑ، بشنوی گینگ دہشت گرد قرار

’15 دن پہلے محسن نقوی سے ہاتھ ملایا، اب قوم پرستی کا ڈرامہ‘، بھارتی ٹیم کے دوہرے معیار پر اپنے ہی لوگ پھٹ پڑے

ویڈیو

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ