حج درخواستوں کی وصولی کے لیے بینک آج بھی کھلے ہیں

اتوار 26 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حج درخواستوں کی وصولی 16 مارچ کو شروع ہوئی جو 31 مارچ تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ تمام بنکوں کی مخصوص برانچیں آج اتوار کو بھی حج درخواستیں قبول کررہی ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق اسٹیٹ بنک آف پاکستان بھی اس حوالے سے سرکلر جاری کر چکا ہے۔ تمام کمرشل بنکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 26 مارچ کو حج درخواستوں کے لئے برانچز کھلی رکھیں۔

اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے یہ سرکلر وزارت مذہبی امور کی درخواست پر جاری کیا ہے۔ سرکلر کا مقصد حج پر جانے کے خواہش مند افراد کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت 22 مارچ تک 26 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔ جبکہ سپانسر شپ سکیم کے تحت بیرون ملک سے ڈالر منگوانے والے درخواست گذاروں کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp