ٹی20 ورلڈ کپ، انڈیا نے امریکا کو شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا

بدھ 12 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 ورلڈ کپ کے 25ویں میچ میں بھارت نے امریکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، اور سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

آج کا میچ امریکی شہر نیویارک میں کھیلا گیا جہاں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر امریکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

امریکا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 110 رنز اسکور کیے۔ اور جواب میں بھارتی ٹیم نے ہدف 19ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

امریکا کی جانب سے نتیش کمار 27 اور ٹیلر 24 رنز بناکر نمایاں کھلاڑی رہے، اس کے علاوہ کورے اینڈرسن نے 15 اور ہرمیت سنگھ نے 10 رنز اسکور کیے۔

انڈیا کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ہاردک پانڈیا نے 2 اور اکسر پٹیل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بھارت کی اننگز

امریکا کے 111 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم اچھا آغاز تو نہ کرسکی تاہم ان کا مڈل آرڈر کامیاب رہا۔

اننگز کے آغاز میں ہی روہت شرما اور ویرات کوہلی پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد رشبھ پنت میدان میں آئے اور 18 رنز بنا کر چلتے بنے۔

اس کے بعد سوریا کمار یادیو اور شیوم دوبے نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

امریکا کی جانب سے سوربھ نیٹراوالکر نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ علی خان ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایران کے خلاف سعودی سرزمین استعمال نہیں ہونے دی جائے گی‘، سعودی عرب کا واضح مؤقف

امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر حملہ، مشتبہ شخص گرفتار

28 جنوری سے 2 فروری تک ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

صدر زرداری کی اماراتی صدر سے ملاقات، پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وائٹ ہاؤس سے وراثت تک صحت کی خبروں کے بیچ ٹرمپ کو ’یاد‘ رکھے جانے کی فکر

ویڈیو

آبنائے ہرمز پر خطرے کے بادل، امریکی بحری بیڑے کی آمد، ایران کا فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟