اسلام آباد: لوٹ مار میں ملوث گینگ کے 3 ارکان گرفتار

جمعرات 13 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی پولیس نے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 3 ارکان کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی کے دوران ان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی اور اسلحہ معہ ایمونیشن بھی برآمد کرلیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق، ملزمان خود کو سرکاری ملازمین ظاہر کرکے سادہ لوح  شہریوں کو لوٹتے تھے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت سردار علی خان، مانی گل اور شہزادہ محمد اسماعیل  کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق، ملزمان متعدد وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جبکہ ملزم مانی گل تھانہ ترنول میں درج قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم بھی ہے۔

ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp