معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان بھی سینیئر اداکار بہروز سبزواری کے خواتین کے بارے میں متنازعہ بیانات پر بول پڑی ہیں۔
مزید پڑھیں
نجی ٹی وی پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نادیہ خان نے کہا کہ ’میرے خیال میں بہروزسبزواری صرف اپنے بارے میں بات کریں تو ٹھیک ہے، مجھے اس وقت پریشانی ہوتی ہے جب وہ خواتین کے بارے میں بیانات دیتے ہیں۔‘
نادیہ خان کے مطابق سینیئر اداکار بہروزسبزواری نے اپنے حالیہ پوڈ کاسٹ میں اپنی سابقہ بہو کے بارے میں بات کی۔’ اس نے اپنی سابق بہو کے بارے میں بات کی، وہ اکثر خواتین کے خلاف بات کرتے ہیں، وہ خواتین کو ان کے لباس پر بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، کبھی وہ میرے خلاف باتیں کرتے ہیں، اب یہ ان کا وطیرہ بن گیا ہے۔‘
عمران خان کے بارے میں بکواس کرنے پر حنا خواجہ صاحبہ کا بہروز سبزواری کو جواب۔۔#جیل_سے_کلین_بولڈ pic.twitter.com/ZnVxf8k3aT
— Sadam Afridi (@S_dil2) June 8, 2024
اداکارہ نے کہا کہ انہیں اداکارہ حنا بیات کی حالیہ ویڈیو پسند آئی۔ ’مجھے ان(حنا بیات) کا موقف بہت پسند آیا، میرے خیال میں یہ درست ہے کہ بہروزسبزواری اس طرح کے بیانات کے بعد مختلف پلیٹ فارمز پر زیر بحث آنے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔‘
اس موقع پر سینیئراداکارہ و ہدایتکار مرینہ خان نے کہا کہ اداکار ملک کے سفیر ہوتے ہیں، وہ اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں، وہ میڈیا برادری کی نمائندگی کرتے ہیں، انہیں کسی کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے۔
مرینہ خان نے کہا کہ بہروز سبزواری نے ایک بار کہا تھا کہ نادیہ خان اپنے مارننگ شو میں مہمانوں کی بے عزتی کرتی ہیں۔
بہروزسبزواری تنقید کی زد میں کیوں ہیں؟
واضح رہے کہ سینیئر داکار بہروز سبزواری نے گزشتہ دنوں سابق وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ متعدد بار شراب پینے کا انکشاف کیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کا خاصی تنقید کا سامنا ہے۔
ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بہروز سبزواری نے کہا تھا کہ ان کا اور عمران خان کا 24 سال کا تعلق ہے، انہوں نے کئی بار ملاقاتیں کیں۔
بہروز سبزواری نے دعویٰ کیا تھا کہ لوگ عمران خان کے حوالے سے جھوٹ بول کر انہیں بدنام کرتے ہیں۔ ’لوگ الزام لگاتے ہیں کہ عمران خان کوکین کا نشہ کرتے ہیں، یہ سب جھوٹ بولتے ہیں۔‘
بہروز خان نے خواتین کے بارے میں کیا بات کی؟
بہروز سبزواری نے کہا کہ فواد خان نے بھارت جاکر بہترین کام کیا، اگر آج فواد خان بالی وڈ انڈسٹری میں موجود ہوتے تو وہ بھارتی فلموں کے سرفہرست اداکاروں میں شامل ہوتے، فواد خان بھی خان ہیں وہ اپنی اداکاری سے ان سارے خان کو کھاجاتے، جاوید شیخ اور فواد نے خاصا نام کمایا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری بہت سی خواتین بھی بالی ووڈ میں گئیں۔ ’انہوں نے وہاں جاکر اپنا نام ڈبویا لیکن میں ان کے نام نہیں لینا چاہتا۔‘